28 مئی 2013 - 19:30
بحرین میں جمہوریت کے حامیوں کی گرفتاریاں

بحرين کي آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے گذشتہ دو دن کے دوران کم سے کم دس افراد کو گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے عام شہريوں کے گھروں اور مظاہرين پر حملہ کرکے کم سے کم دس افراد کو گرفتار کرليا ہے - بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق نے اعلان کيا ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران تيئس پرامن مظاہرے ہوئے ہيں اور سبھي مظاہروں پر سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے حملہ کيا ہے۔
خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ آل خليفہ حکومت   بحريني شہريوں کو اجتماعي سزا دينے کي روش پر عمل پيرا ہے- بحرين سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق حکومتي کارندے عام شہريوں پر زہريلي گيس سے حملہ کرتے ہيں اور نہتے شہريوں پر طاقت کا بے دريغ استعمال کرتے ہيں۔
ايک اطلا ع يہ بھي ہے کہ آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں نے سترہ اور دراز کے علاقوں ميں فائرنگ کرکے تين عام شہرويوں کو زخمي کرديا ہے - بحرين کے سياسي رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عام شہريوں کے خلاف حکومت کے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات آل خليفہ حکومت کي وحشيگري کو ثابت کرتے ہيں۔ بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ ميں پرامن تحريک شروع ہوئي تھي جو تمام تر حکومتي مظالم کے باوجود جاري ہے۔

.......

/169